کراچی میں گدھا گاڑی ریس، جیتنے والے گدھے کو کتنا انعام ملا؟
ریس میں 15 گدھے دوڑے
ویب ڈیسک
|
16 Dec 2024
کراچی میں ہونے والی گدھا گاڑی ریس ’سرتاج‘ نامی گدھے نے جیت کر ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔
مسلم یوتھ لیگ کی جانب سے کراچی میں سالانہ گدھا گاڑی ریس کا انعقاد کیا گیا جس میں 15 گدھا گاڑیاں شامل ہوئیں۔
ریس مائی کولاچی سے نیٹی جیٹی پُل تک ہوئی اور اس میں سرتاج نامی گدھے نے اعزاز اپنے نام کیا۔
فاتح گدھے کے مالک کو ایک لاکھ روپے نقد جبکہ ٹرافی دی گئی، دوسرے نمبر والے کو 50 ہزار نقد جبکہ تیسرے نمبر والے کو 30 ہزار روپے نقد انعام دیے گئے۔
فاتح گدھے کے مالک محمد عارف بلوچ نے کہا کہ عوامی دلچسپی کا باعث بننے والے مقابلے تسلسل کے ساتھ منعقد کیے جانے چاہیں۔
Comments
0 comment