کراچی میں حادثے کے بعد ٹریلر ڈرائیور پر خاتون کی فائرنگ، عدالت نے جیل بھیج دیا

ویب ڈیسک
|
5 Apr 2025
کراچی کے علاقے پی آئی بی کالونی کے قریب عیسیٰ نگری کٹ پر جمعہ کی رات ایک بجے کے قریب ایک غیر معمولی واقعہ پیش آیا جہاں ایک ٹریفک حادثے کے بعد ایک خاتون نے ہوائی فائرنگ کر دی۔
واقعے کی تفصیلات کے مطابق ایک ٹریلر اور ایک گاڑی تیز رفتاری سے سفر کر رہے تھے، ٹریلر ڈرائیور نے لاپروائی سے آگے نکلنے کی کوشش کی۔ ٹکراؤ کے نتیجے میں گاڑی کو نقصان پہنچا۔
انہوں نے کہا کہ گاڑی سے اترنے والی خاتون علیشہ نے غصے میں پستول نکال کر ہوائی فائرنگ کی۔ پولیس کارروائی موقع پر موجود اے ایس آئی شیر احمد نے فوری کارروائی کی۔
پولیس نے ٹرک ڈرائیور ظفر اقبال کو گرفتار کیا گیا، خاتون علیشہ سے 9 ایم ایم پستول برآمد ہوا۔ اسلحے کے ساتھ 9 زندہ گولیاں بھی برآمد ہوئیں۔
پولیس نے ٹرک ڈرائیور کے خلاف دفعہ 279 اور 427 کے تحت مقدمہ درج کرلیا۔ خاتون کے خلاف دفعہ 337-H/2 کے تحت مقدمہ قائم کرلیا۔
عدالت نے دونوں کو عدالت میں پیش کر کے جیل بھیج دیا گیا۔
پولیس نے کہا کہ خاتون کا اسلحہ لائسنس 2024 میں ہی ختم ہو چکا تھا، لائسنس کوئٹہ سے جاری کیا گیا تھا۔ تفتیش پولیس نے مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔
پی آئی بی کالونی پولیس کے مطابق یہ ایک سنگین واقعہ تھا جس میں ٹریفک لاپروائی کے بعد اسلحہ کے بے جا استعمال کا معاملہ سامنے آیا۔ پولیس نے دونوں گاڑیوں کو بھی تحویل میں لے لیا ہے۔
Comments
0 comment