کسان نے غصے میں 50 من گوبھی لوگوں میں تقسیم کردی

کسان نے غصے میں 50 من گوبھی لوگوں میں تقسیم کردی

آڑھتی کی جانب سے قیمت کم لگانے پر کسان نے یہ فیصلہ کیا
کسان نے غصے میں 50 من گوبھی لوگوں میں تقسیم کردی

ویب ڈیسک

|

27 Jan 2025

پنجاب کے ضلع نارروال میں کسان نے غصے میں آکر پچاس من گوبھی لوگوں میں تقسیم کردی۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب کے علاقے نارروال میں کاشت کاری سے منسلک کسان اپنی زمین پر اگی ہوئی گوبھیاں فروخت کرنے کیلیے منڈی لے کر آیا۔

کسان کو امید تھی کہ اُسے اپنی محنت کی اجرت ملے گی اور گھر کا گزر بسر اچھا ہوجائے گا۔

منڈی پہنچنے کے بعد آڑھتی (مڈل مین) نے گوبھی کی قیمت 2 روپے لگائی اور پھر بات چیت کے بعد 5 روپے فی کلو خریدنے پر رضامندی ظاہر کی۔

کسان نے غصے میں آکر سبزی منڈی میں موجود لوگوں میں گوبھی فروخت کردی۔ جس پر وہاں موجود شہری بڑی تعداد میں جمع ہوئے اور بوریاں بھر کے گوبھی گھر لے گئے۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!