کومے کا مریض ہوش میں آتے ہی اسپتال سے بھاگ گیا

ویب ڈیسک
|
10 Mar 2025
بھارتی ریاست مدھیا پردیش کے رتلام جی ڈی اسپتال میں کومے کا مریض ہوش میں آنے کے بعد بھاگ گیا۔
تفصیلات کے مطابق مریض نے اسپتال انتظامیہ پر حراست میں لینے کا الزام لگاتے ہوئے فرار ہونے کی کوشش کی ہے۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ مریض بنٹی نناما ناک میں ٹیوب لگے ہوئے اسپتال سے باہر نکل رہا ہے۔ وہ اسپتال انتظامیہ پر الزام لگا رہا ہے کہ اُسے غیر قانونی طور پر حراست میں لیا گیا تھا۔
بنٹی نناما کی اہلیہ لکشمی کے مطابق، اسپتال نے ان کے شوہر کی حالت کو تشویشناک قرار دیتے ہوئے دعویٰ کیا تھا کہ وہ کومہ میں ہیں۔
لکشمی نے بتایا کہ اُنہوں نے علاج کے لیے پیشگی ادائیگی بھی کی تھی۔ ایک لاکھ روپے کا بندوبست کرنے کے بعد جب وہ اسپتال واپس آئیں تو اُنہوں نے دیکھا کہ ڈاکٹر اُن کے شوہر کو آئی سی یو میں روک رہے ہیں۔
یہ واقعہ بھارت کے صحت کے شعبے میں انتظامیہ کے رویوں اور مریضوں کے ساتھ سلوک پر سوالیہ نشان کھڑا کرتا ہے۔
ویڈیو وائرل ہونے کے بعد عوام میں اسپتال انتظامیہ کے خلاف غم و غصہ پایا جا رہا ہے، اور لوگ اس معاملے کی فوری تحقیقات کا مطالبہ کر رہے ہیں۔
Comments
0 comment