کے پی کے میں طوفانی بارشیں اور آندھی: مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

کے پی کے میں طوفانی بارشیں اور آندھی: مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

شدید گرمی اور حالیہ بارشوں کی وجہ سے بالائی علاقوں میں گلیشیئرز تیزی سے پگھل رہے ہیں
کے پی کے میں طوفانی بارشیں اور آندھی: مختلف حادثات میں 7  افراد جاں بحق

Webdesk

|

14 Jun 2026

پشاور: خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع بالخصوص بنوں، شانگلہ اور مانسہرہ میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بارش اور آندھی کے باعث چھتیں اور دیواریں گرنے سے خواتین و بچوں سمیت 7 افراد جاں بحق اور 33 زخمی ہو گئے۔

پی ڈی ایم اے کی رپورٹ کے مطابق شدید گرمی اور حالیہ بارشوں کی وجہ سے بالائی علاقوں میں گلیشیئرز تیزی سے پگھل رہے ہیں، جس سے گلیشیائی جھیلوں کے پھٹنے اور فلیش فلڈ (سیلاب) کا شدید خطرہ پیدا ہو گیا ہے۔

 اس ہنگامی صورتحال کے پیش نظر چترال، دیر، سوات، کوہستان اور مانسہرہ کے ڈپٹی کمشنرز کو نشیبی و حساس مقامات کی مسلسل نگرانی کرنے اور خطرناک علاقوں سے لوگوں کا بروقت انخلاء یقینی بنانے کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔

حکام نے شہریوں کو بھی سختی سے تنبیہ کی ہے کہ وہ موجودہ موسمی حالات میں دریاؤں کے کناروں، برساتی نالوں اور تیز بہاؤ والے مقامات سے دور رہیں۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!