2 hours ago
اسرائیل ڈیل کو سبوتاژ کرسکتا ہے، اہلکار ایرانی وزارت خارجہ
Webdesk
|
15 Jun 2026
تہران: ایرانی وزارت خارجہ کے سینئر اہلکار نے تصدیق کی ہے امریکا اور ایران کے درمیان ڈیل کا امکان ہے تاہم خبردار کیا ہے کہ آخری لمحات میں بھی اسرائیل کی جانب سے اس ڈیل کوسبوتاژ کیے جانے کے خدشات موجود ہیں۔
ایرانی وزارت خارجہ کے سینئر اہلکار سے اس نمائندے نے سوال کیا تھا کہ امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بعض میڈیا نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران سے ڈیل کا امکان ہے۔
ایرانی وزارت خارجہ کے ایک سینئر اہلکار نے کہا کہ لبنان پر کی گئی بمباری امریکا سے تجویز کردہ مفاہمت کی صریحا خلاف ورزی ہے اور ایرانی عوام اور حکومت اس پر انتہائی مشتعل ہے۔
اس لیے ابھی یہ دیکھنا ہوگا کہ آگے کیا ہوتا ہے۔تاہم ایرانی وزارت خارجہ ہی کے ایک اور سینئر اہلکار نے اسی سوال کے جواب پر کہا کہ ایران اس وقت شدید مشتعل ہے اور اس وقت بھی خدشات ہیں کہ آخری لمحوں میں اسرائیل کی جانب سے مزید کوئی ایسی تخریبی کارروائی کی جائے جو ڈیل کی راہ میں حائل ہوجائے۔
Comments
0 comment