1 hour ago
ایران اور امریکہ کے درمیان مجوزہ معاہدے کا مسودہ تیار
Webdesk
|
14 Jun 2026
تہران: ایران کے ایک اعلیٰ عہدیدار نے انکشاف کیا ہے کہ ایران اور امریکہ کے درمیان زیرِ غور مفاہمتی یادداشت کے حتمی مسودے میں کئی اہم معاملات شامل ہیں، جن میں ایران کا جوہری پروگرام، آبنائے ہرمز میں بحری آمدورفت کی بحالی، تیل سے متعلق پابندیوں میں نرمی اور منجمد اثاثوں کا معاملہ شامل ہے۔
عہدیدار کے مطابق دونوں ممالک کے درمیان ابتدائی اتفاقِ رائے کے بعد آئندہ ساٹھ دنوں کے دوران حتمی معاہدے کی تفصیلات پر مزید بات چیت کی جائے گی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ مجوزہ دستاویز میں ایسے نکات شامل کیے گئے ہیں جن کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی میں کمی لانا اور متنازع امور کے حل کے لیے مشترکہ راستہ نکالنا ہے۔
رپورٹ کے مطابق تیل کی برآمدات سے متعلق بعض پابندیوں میں نرمی، ایران کے جوہری سرگرمیوں کے دائرہ کار سے متعلق شرائط اور بیرونِ ملک موجود بعض ایرانی اثاثوں کی ممکنہ بحالی بھی زیرِ غور معاملات میں شامل ہیں۔
تاہم دونوں ممالک کی جانب سے اس مجوزہ مسودے کی مکمل تفصیلات تاحال عوامی سطح پر جاری نہیں کی گئیں، جبکہ حتمی معاہدے تک پہنچنے کے لیے مزید مذاکرات متوقع ہیں۔
Comments
0 comment