لڑکے نے حادثاتی طور پر پنسل ہضم کرلی
Webdesk
|
20 May 2024
نیپال میں میں ایک عجیب و غریب واقعہ پیش آیا جب 7 سالہ لڑکے سے حادثاتی طور پر 4 انچ لمبی پنسل نگل لی۔
بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق نیپال میں لڑکے نے حادثاتی طور پر پنسل نگلی جو حیران کن طور پر کوئی نقصان پہنچائے بغیر اس کے جسم سے خود ہی نکل گئی۔
پنسل نگلنے کے چار گھنٹے بعد لڑکے نے والدین کو اس حوالے سے بتایا ،وہ اسے لے کر کٹھمنڈو میڈیکل کالج اینڈ ٹیچنگ اسپتال لے گئے۔
ڈاکٹروں کے مطابق اسکین کیا پتہ چلا کہ اس وقت تک پنسل معدے تک پہنچ چکی تھی۔ چونکہ لڑکے کو کوئی تکلیف نہیں ہو رہی تھی، لہذا ڈاکٹرز نے انتظار کا مشورہ دیا۔جو بالکل صحیح ثابت ہوا ،24گھنٹے بعد فطری طریقے سے لڑکے کے جسم سے پنسل باہر آگئی۔
ڈاکٹروںنے بھی اس واقعہ پر حیرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اتنی لمبی پنسل لڑکے نے نگل کیسے لی اور پھر وہ نقصان پہنچائے بغیراس کے جسم سے باہر بھی نکل گئی۔
Comments
0 comment