لیگی کارکنان کا مریم نواز کو بھینس کا تحفہ، ویڈیو وائرل

لیگی کارکنان کا مریم نواز کو بھینس کا تحفہ، ویڈیو وائرل

مریم نواز کو پی پی 159 کی انتخابی مہم کے دوران کارکنان نے تحفہ دیا
لیگی کارکنان کا مریم نواز کو بھینس کا تحفہ، ویڈیو وائرل

ویب ڈیسک

|

16 Jan 2024

مسلم لیگ ن کے کارکنان نے پارٹی کی چیف آرگنائزر اور پی پی 159 کی امیدوار مریم نواز کو بھینس کا تحفہ دیا ہے۔

لاہور کے صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی پی 159 میں مریم نواز کی انتخابی مہم کے سلسلے میں جلسے کیلیے پہنچی، جہاں لیگی کارکن اُن کیلیے بھینس کا تحفہ لے کر پہنچے۔

لیگی کارکنان نے بتایا کہ بھینس قیمتی ہے جسے ہم اپنی ہر دل عزیز لیڈر کو تحفے میں دینا چاہتے ہیں۔ کارکنان نے بھینس کی رسی ہاتھ میں تھامے مریم نواز کے حق میں نعرے لگائے اور انہیں جرأت و بہادری کا استعارہ قرار دیا۔

واضح رہے کہ مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر اور سینئر نائب صدر مریم نواز قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 119 اور پی پی 159 سے شیر کے نشان پر الیکشن لڑ رہی ہیں۔

https://x.com/saifullahawan40/status/1747241063713235022?s=20

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!