13 ہزار روپے ماہانہ تنخواہ والے سرکاری کلرک کا اپنی گرل فرینڈ کو لگژری گاڑی اور گھر کا تحفہ
Webdesk
|
26 Dec 2024
بھارت میں اپنی نوعیت کا انوکھا واقعہ پیش آیا، 13ہزار روپے کی معمولی تنخواہ والے سرکاری ملازم نے گرل فرینڈ کو 4 مہنگے فلیٹس اور ہیرے جڑے گلاسز تحفے میں دے دئیے۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ریاست مہاراشٹر میں سرکاری اسپورٹس کمپلیکس میں کنٹریکٹ پر کمپیوٹر آپریٹر کی ملازمت کرنے والے ہرشل کمار نے بڑے پیمانے پر فراڈ کیا، ہرشل کمار کی ساتھی اور اس کے شوہر کو گرفتار کرلیا گیا جبکہ وہ خود فرار ہوگیا۔
پولیس کے مطابق 23سالہ ہرشل کمار نے اسپورٹس کمپلکس کے پرانے لیٹر ہیڈز پر بینک کو ای میل کی اور رقم منتقل کرنے کو کہا۔ ہرشل نے یکم جولائی سے 7 دسمبر تک 13 مختلف بینک اکانٹس میں 21 کروڑ روپے منتقل کئے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ہرشل کمار نے اس رقم سے مہنگی ترین گاڑیاں اور موٹر بائیک خریدی۔ ہرشل نے اپنی گرل فرینڈ کو 4 انتہائی مہنگے فلیٹس اور ہیرے جڑے سن گلاسزبھی تحفے میں دئیے۔
اسپورٹس کمپلیکس کی انتظامیہ کی جانب سے مالی فراڈ کی شکایت پر پولیس نے کارروائی شروع کی تو ہرشل کمار کا نام سامنے آیا۔ پولیس مفرور ہرشل کمار کو تلاش کررہی ہے۔ ہرشل کی مہنگی گاڑیاں پولیس نے تحویل میں لے لی ہیں۔
Comments
0 comment