محبت کی شادی کا خوفناک نتیجہ، لڑکی 12 دن بعد لڑکا نکلی

محبت کی شادی کا خوفناک نتیجہ، لڑکی 12 دن بعد لڑکا نکلی

لڑکے اور لڑکی کے درمیان ایک سال تک ملاقات ہوتی رہی اور پھر دونوں نے شادی کی
محبت کی شادی کا خوفناک نتیجہ، لڑکی 12 دن بعد لڑکا نکلی

ویب ڈیسک

|

29 May 2024

انڈونیشیا میں ایک عجیب و غریب ایسا واقعہ پیش آیا ہے جسے سن کر سب نہ صرف دنگ رہ گئے بلکہ سر بھی پکڑ لیے۔

تفصیلات کے مطابق انڈونیشیا میں ایک شہری کی آن لائن پلیٹ فارم پر خاتون سے ملاقات ہوئی جس کے بعد ایک سال تک دونوں کی ملاقاتوں کا سلسلہ جاری رہا اور پھر دونوں ایک دوسرے کی محبت میں گرفتار ہوئے۔

لڑکی اور لڑکے نے شادی کا فیصلہ کیا اور گزشتہ برس اپریل میں شادی کرلی تاہم شادی کے بارہ دن بعد انکشاف ہوا کہ لڑکی دراصل مرد ہے جس سے وہ خود بھی واقف ہے اور اسے چھپانے کی کوشش کررہی ہے۔

رپورٹ کے مطابق 26 سالہ شہری نے بتایا کہ ایک سال تک ہماری ملاقات ہوئی اس دوران وہ برقع پہن کر آتی تھی اور خود کو باشرح مسلم کہتی تھی اسلیے کبھی نقاب ہٹانے کا اصرار نہ کیا۔

لڑکی کا روپ دھارنے والے نے لڑکے کو بتایا تھا کہ اُس کی کوئی فیملی نہیں اور سب دنیا سے رخصت ہوچکے ہیں جبکہ وہ شوہر کے گھر والوں اور دوستوں سے ملاقات بھی نہیں کرتی تھی۔

شادی کے بعد جب شوہر نے لڑکی کے قریب جانے کی کوشش کی تو اُس نے ہر بار بہانہ بنایا یوں کئی روز گزرنے کے بعد اُسے شک ہوا جس پر انڈونیشیا کے شہری نے تحقیقات شروع کیں۔

اس دوران دلہے میاں کو معلوم ہوا کہ لڑکی کے والدین ہیں جس پر اُس نے جاکر ملاقات کی تو عقدہ کھلا کہ دلہن دراصل لڑکا ہے اور وہ 2020 سے نسوانی لباس پہن کر باہر نکلتی ہے جبکہ اُس کی بچپن سے آواز بھی لڑکیوں جیسی ہے۔

شہری سے اس تمام تر صورت حال سے پولیس کو آگاہ کیا جس نے نوسرباز کو گرفتار کیا تو اُس نے انکشاف کیا کہ وہ لوٹنے کے ارادے سے یہ سب کچھ کررہا تھا اور چند روز میں اپنی کارروائی کر کے فرار ہوجاتا۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!