مہمانوں میں اے سی کے قریب بیٹھنے پر لڑائی، دلہن کا شادی سے انکار
Webdesk
|
18 Jul 2024
اتر پردیش:بھارت کے یوپی میں ایک عجیب و غریب واقعہ پیش آیا جب شادی کی تقریب میں آنے والے مہمان ایئر کنڈیشن کے قریب بیٹھنے کے معاملے پر لڑ پڑے جس کے باعث تقریب منسوخ کرنا پڑ گئی۔
غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق بھارتی ریاست اتر پردیش میں ہونے والی ایک شادی اکھاڑہ بن گئی، جس کی وجہ ایئر کنڈیشن کے قریب بیٹھنے کا تنازع تھا۔
یہ واقعہ اتر پردیش کے ضلع بلیا میں پیش آیا جہاں دولہا چندر جیسوال کی شادی میں ایئر کنڈیشن کے قریب بیٹھنے کے تنازع پر مہمانوں کے درمیان جھگڑا شروع ہوگیا۔ جھگڑا اتنا بڑھا کہ صورتحال کو کنٹرول کرنے کے لیے پولیس بلانا پڑی۔
لڑائی جھگڑے اور افرا تفری کے بعد دلہن نے رسومات سے انکار کردیا۔ دولہا اور اسکے گھر والوں کی جانب سے منانے کی بھرپور کوششوں کے باوجود دلہن نے شادی نہیں کی۔
Comments
0 comment