مجھ سے زیادہ بلی کا خیال، خاتون شوہر کیخلاف عدالت چلی گئی

مجھ سے زیادہ بلی کا خیال، خاتون شوہر کیخلاف عدالت چلی گئی

یہ واقعہ بھارتی ریاست کرناٹکا میں پیش آیا
مجھ سے زیادہ بلی کا خیال، خاتون شوہر کیخلاف عدالت چلی گئی

ویب ڈیسک

|

21 Dec 2024

بھارت میں ایک خاتون نے خود سے زیادہ پالتو بلی کا خیال رکھنے پر شوہر کے خلاف عدالت سے رجوع کرلیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ریاست کرناٹک کی ہائیکورٹ میں خاتون نے اپنے اوپر ہونے والے ظلم کے حوالے سے درخواست دائر کی اور دعویٰ کیا کہ شوہر مجھ سے زیادہ پالتو بلی کا خیال رکھتا ہے۔

اس درخواست کو عدالت نے سماعت کیلیے مقرر کیا اور دوران سماعت جج نے خاتون پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے اُن سے ڈانٹ ڈپٹ کی۔

جج جسٹس ایم ناگاپراسنا نے کہا کہ شکایت میں ظلم یا ہراسانی کا کوئی خاص الزام نہیں لگایا گیا، اس کے بجائے مدعی نے شوہر کے بارے میں کہا کہ وہ بجائے اس کے گھر میں موجود پالتو بلی کی دیکھ بھال زیادہ کرتا ہے۔

درخواست میں یہ بھی کہا گیا کہ جب بھی وہ اپنے شوہر سے اس رویے کے بارے میں بات کرتی تو وہ دونوں بحث پر الجھ جاتے اور ایک دوسرے کو طعنے دیتے۔

خاتون نے دعویٰ کیا کہ بلی اُن سے جلتی ہے اور اسی وجہ سے کئی بار حملہ کرچکی ہے اور اس بارے میں شوہر کو معلوم ہونے کے باوجود انہوں نے بلی کو گھر سے نہیں نکالا۔

عدالت نے اس غیرسنجیدہ مقدمے کو مسترد کرتے ہوئے شوہر کے خلاف تحقیقات کو روک دیا اور خاتون کو اس فضول شکایت پر ڈانٹا۔ جج نے کہا اس قسم کی درخواستیں ہی ہیں جو بھارت کے نظامِ عدل میں تاخیر کرواتی ہیں۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!