8 hours ago
مقروض شوہر سے ریکوری کیلیے آنے والے شخص نے خاتون نے شادی کرلی

ویب ڈیسک
|
22 Feb 2025
بھارتی خاتون نے تشدد کرنے والے شوہر کو چھوڑ کر قرض ایجنٹ سے شادی کر لی۔
بھارتی ریاست بہار سے تعلق رکھنے والی شادی شدہ خاتون اندرا کماری نے اپنے شرابی، جھگڑالو اور بدسلوک شوہر کو چھوڑ کر ایک قرض وصولی ایجنٹ سے شادی کر لی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق، اندرا کماری کی شادی نکہل شرما سے 2022ء میں ہوئی تھی، لیکن شادی کے بعد انہیں اپنے شوہر کی جانب سے مسلسل تشدد، شراب نوشی اور بدسلوکی کا سامنا کرنا پڑا۔
اندرا نے جسمانی اور ذہنی اذیت سے تنگ آکر دوسری شادی کا فیصلہ کیا۔ ’نیوز 18‘ کی رپورٹ کے مطابق، اندرا کی ملاقات ایک فنانس کمپنی میں قرض وصولی کا کام کرنے والے ایجنٹ پون کمار یادو سے ہوئی۔
ابتدا میں دونوں کی ملاقاتیں قرض کی قسطوں کی وصولی کے سلسلے میں ہوئیں، لیکن یہ تعلق آہستہ آہستہ دوستی اور پھر محبت میں بدل گیا۔
رپورٹ کے مطابق، اندرا اور پون نے تقریباً پانچ ماہ تک اپنے تعلق کو خفیہ رکھا اور 4 فروری کو مغربی بنگال فرار ہو گئے۔ 11 فروری کو دونوں نے مندر میں ہندو رسم و رواج کے مطابق شادی کر لی۔ ان کی شادی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد یہ معاملہ اندرا کے پہلے شوہر نکہل شرما اور ان کے خاندان کے علم میں آیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق، پون کے گھر والوں نے اس شادی کو قبول کر لیا ہے، جبکہ اندرا کے خاندان نے سخت مخالفت کرتے ہوئے پون کے خلاف ایف آئی آر درج کرائی ہے۔
دوسری جانب، اندرا اور پون نے پولیس سے تحفظ کی درخواست دائر کر رکھی ہے۔ یہ واقعہ سماجی حلقوں میں بحث کا موضوع بنا ہوا ہے۔
Comments
0 comment