مسافروں کا سامان بھولنے والی دنیا کی بدترین ایئرلائن کونسی ہے؟
عالمی ادارے نے رپورٹ جاری کردی
ویب ڈیسک
|
27 Jan 2025
دنیا کی بدترین ایئرلائن کونسی ہے جو مسافروں کا سامان اکثر بھول کر آجاتی ہے۔
اس حوالے سے فضائی کمپنیوں اور ان کی سروسز پر نظر رکھنے والے ادارے اوڈز منکی نے ایک رپورٹ جاری کی جس میں 7 لاکھ سے زائد مسافروں کے مشاہدات اور تجربات کو شامل کیا گیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق اس تجزیے میں سب سے زیادہ غیر ذمہ دار ایئرلائن آئرلینڈ کی ایئر لنگس ہے۔
رپورٹ کے مطابق اس ایئرلائن کے حوالے سے 14 ہزار 3 مسافروں نے اپنے تجربات شیئر کیے جس میں یہ بات سامنے آئی کہ 3.14 مسافروں کا سامان کھوگیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق اس حساب سے ہر 100 میں سے تین مسافروں کا سامان پہنچانے میں کمپنی ناکام رہتی ہیں۔
Comments
0 comment