امتحان میں پوزیشن، کباڑیے نے بیٹے کو متعدد آئی فونز تحفے میں دے دیئے

امتحان میں پوزیشن، کباڑیے نے بیٹے کو متعدد آئی فونز تحفے میں دے دیئے

ویڈیو میں کباڑیا خوشی سے ایک آئی فون پکڑے ہوئے نظر آرہا ہے جب وہ گاہگوں کے ساتھ اپنے کباڑی کی تجارت پر بات کر رہا ہے۔
امتحان میں پوزیشن، کباڑیے نے بیٹے کو متعدد آئی فونز تحفے میں دے دیئے

Webdesk

|

30 Sep 2024

 ممبئی: حال ہی میں ایک ویڈیو نے سوشل میڈیا صارفین کو ورطہ حیرت میں مبتلا کردیا، جس میں دکھایا گیا ہے کہ ایک کباڑیا اپنے بیٹے کو ایک سے زیادہ آئی فونز کا تحفہ دے رہا ہے۔

بھارت میں اپنی نوعیت کا انوکھا واقعہ رونما ہوا، کباڑیے نے بورڈ کے امتحانات میں بہترین کارکردگی دکھانے کے انعام کے طور پر اپنے بیٹے کو متعدد آئی فونز دیے جس میں جدید ترین آئی فون 16 بھی شامل ہے۔

آن لائن منظر عام پر آنے والے اس اس جذباتی تعامل نے کئی صارفین کو حیرت میں مبتلا کردیا، جس میں ایک معمولی اسکریپ ڈیلر اپنے بیٹے کو آئی فونز کا تحفہ دے رہا ہے۔

ویڈیو میں کباڑیا خوشی سے ایک آئی فون پکڑے ہوئے نظر آرہا ہے جب وہ گاہگوں کے ساتھ اپنے کباڑی کی تجارت پر بات کر رہا ہے۔

 اگرچہ زبان واضح نہیں ہے لیکن ایسا لگتا ہے کہ وہ اپنے آس پاس کے لوگوں کے ساتھ اپنے بیٹے کے پاس ہونے کی خوشی میں فخر اور خوشی بانٹ رہا ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!