مٹاپے کا شکار نوجوان نے جسم کی اضافی چربی سے صابن بنالیا

مٹاپے کا شکار نوجوان نے جسم کی اضافی چربی سے صابن بنالیا

نوجوان کی عمر 23 سال اور تعلق امریکا سے ہے
مٹاپے کا شکار نوجوان نے جسم کی اضافی چربی سے صابن بنالیا

ویب ڈیسک

|

23 Jul 2024

امریکا سے تعلق رکھنے والے 23 سالہ نوجوان نے ایک عجیب و غریب کام کر کے دنیا کو حیران کردیا۔

رابرٹ ٹولپی نامی نوجوان مشہور ٹک ٹاکر بھی ہے جو آئے روز اپنی عجیب و غریب ویڈیوز شیئر کرتا ہے۔

اس بار رابرٹ نے ٹک ٹاک لائیو اسٹریمنگ پر سفید رنگ کی کوئی شہہ دکھا کر دعویٰ کیا کہ یہ اُس کے جسم سے نکالی جانے والی اضافی چربی ہے۔

اس کے ساتھ ہی ٹک ٹاکر نے لائیو اسٹریمنگ پر اپنے جسم سے نکالی گئی چربی کا صابن بنایا اور پھر اس سے ہاتھ بھی دھو کر دکھائے۔

رابرٹ کے ٹک ٹاک پر پندرہ لاکھ فالوورز ہیں اور انہوں نے بتایا کہ ایک لائیو سیشن کے دوران یہ خیال آیا۔

انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر انسانی جسم سے نکلنے والی چربی کو طبی فضلہ سمجھ کر پھینک دیتے ہیں لیکن میں نے ان سے پوچھا کہ کیا میں اسے رکھ سکتا ہوں کیونکہ میں ہمیشہ اس سے صابن بنانا چاہتا تھا جس پر انہوں نے رضامندی ظاہر کی اور پھر میں نے صابن بنانے کا طریقہ سیکھ کر اپنی چربی سے سوپ بنا لیا۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!