پاکستانی ٹیم کو سندھ پولیس سے تربیت لینے کی پیش کش
Webdesk
|
8 Jun 2024
کراچی: ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 میں امریکا کے ہاتھوں پاکستان کی شکست کے بعد سندھ کے وزیر قانون و داخلہ ضیا الحسن لنجار نے کھلاڑیوں کو اسپیشل سیکیورٹی یونٹ (SSU) کی تربیت کی پیشکش کی ہے۔
ایک نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے ضیاء الحسن لنجار نے کہا کہ سندھ حکومت ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کے بعد پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کو ایس ایس یو ٹریننگ دینے کے لیے تیار ہے۔
لنجار نے کہا کہ سندھ حکومت کھلاڑیوں کی تربیت کے اخراجات برداشت کرنے کے لیے بھی تیار ہے۔
واضح رہے کہ پاکستانی ٹیم نے حال ہی میں کاکول اکیڈمی سے فوجی تربیت حاصل کی تھی تاہم وہ نیوزی لینڈ کے خلاف ہوم سیریز اور انگلینڈ کے خلاف حالیہ ٹی ٹوئنٹی سیریز میں متاثر کن کارکردگی دکھانے میں ناکام رہی تھی۔
Comments
0 comment