پارلیمنٹ ہاؤس میں چوہوں کے خاتمے کیلیے لاکھوں روپے مختص، بلیوں کی خدمات لی جائیں گی

پارلیمنٹ ہاؤس میں چوہوں کے خاتمے کیلیے لاکھوں روپے مختص، بلیوں کی خدمات لی جائیں گی

سی ڈی اے نے اس منصوبے کیلیے 12 لاکھ روپے مختص کردیے
پارلیمنٹ ہاؤس میں چوہوں کے خاتمے کیلیے لاکھوں روپے مختص، بلیوں کی خدمات لی جائیں گی

ویب ڈیسک

|

19 Aug 2024

پارلیمنٹ ہاؤس میں چوہوں کی بہتات کے باعث لاکھوں روپے کا بجٹ منظور کرلیا گیا ہے جس کے تحت تربیت یافتہ بلیوں کو شکار کیلیے لایا جائے گا۔

کپیٹل ڈویلمپنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے پارلیمنٹ ہاؤس کی چھتوں پر موجود چوہوں سے نجات پانے کیلیے ایک سمری پیش کی جسے منظور کرلیا گیا ہے۔

سمری میں بتایا گیا ہے کہ پارلیمنٹ ہاؤس کی چھت پر لگی سیلنگ میں چوہوں کا بسیرا ہے، جس سے چھٹکارے کیلیے تربیت یافتہ شکاری بلیوں کی خدمات حاصل کی جائیں گی، اس کے علاوہ جالی لگی خصوصی کڑیاں بھی بنوائی جائیں گی۔

سی ڈی اے نے اس منصوبے کیلیے 12 لاکھ روپے سے زائد کا بجٹ مختص کیا ہے،

ذرائع کے مطابق چوہے سینیٹ اور قومی اسمبلی کے مختلف شعبوں میں رات کے اوقات میں اپنا کام دکھاتے ہیں۔ کئی دفاتر میں چوہوں نے فائلیں کتر دی ہیں۔

سینیٹ اور قومی اسمبلی سیکریٹریٹ میں چوہوں کے خاتمے کے لیے سی ڈی اے کارروائی کرے گا اور اس سلسلے میں سی ڈی اے نجی شعبے کی بھی خدمات حاصل کرے گا۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!