پسند کی شادی رکوانے کیلیے ساس کی بارات میں عجیب و غریب حرکت

پسند کی شادی رکوانے کیلیے ساس کی بارات میں عجیب و غریب حرکت

لڑکے کے گھر والے متوسط طبقے سے تعلق کیوجہ سے اُسے بہو بنانا نہیں چاہتے تھے۔
پسند کی شادی رکوانے کیلیے ساس کی بارات میں عجیب و غریب حرکت

Webdesk

|

6 Mar 2024

امریکا کے شہر میکسیکو میں شادی کے روز ساس کی طرف سے شادی روکنے کیلیے عجیب و غریب حرکت کی گئی۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق الیگزینڈرا نامی خاتون اپنے دوست کے ساتھ پسند کی شادی کرنے کی خواہش مند تھی مگر اُن کے گھر والے اس پر راضی نہیں تھے اور وہ اپنی بہو دوسرے گھر کی لڑکی کو بنانا چاہتے تھے۔

الیگزینڈرا کے مطابق سسرال والوں نے شادی روکنے کی ہر ممکن کوشش کی مگر انہیں ناکامی کا سامنا رہا کیونکہ اُن کا دوست بھی محبت کرتا اور شادی کا خواہش مند تھا۔

لڑکی کے مطابق لڑکے کے گھر والے متوسط طبقے سے تعلق کیوجہ سے اُسے بہو بنانا نہیں چاہتے تھے۔

خیر سلسلہ چلتا رہا اور شادی کا روز قریب آگیا اس دوران دلہن کو سسرال والوں نے مختلف حربے استعمال کر کے پیچھے ہٹانے کی کوشش کی حتی کہ اُسے ڈرایا اور دھمکایا بھی گیا۔

شادی روکنے کیلیے منگنی کے روز لڑکے کے والد نے ہارٹ اٹیک کا ڈرامہ بھی کیا مگر اس سے بھی بات نہ بنی تو پھر لڑکے کی ماں نے اپنی بہو کے عروسی سفید جوڑے پر سرخ رکنگ پھنکوا کر تقریب رکوانے کی آخری کوشش کی۔

شادی کی تقریب کے دوران تین افراد الیگزینڈرا کے قریب آئے اور اُس پر رنگ پھینک کر بھاگ گئے، اس دوران الیگزینڈرا کا جوڑا سرخ ہوا تو گھر والے سمجھے کہ شاید قاتلانہ حملہ ہوا ہے۔ واقعے کی اطلاع پولیس کو دی گئی اور جب تفتیش ہوئی تو معلوم ہوا کہ اس ساری واردات میں لڑکے کی والدہ ملوث تھیں جنہوں نے کرایے کے لوگوں سے یہ کام کروایا۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!