ایرانی ریال خریدنے والوں کے لئے اہم خبر
Webdesk
|
25 Aug 2026
تہران: ایرانی ریال کی قیمت مسلسل گراوٹ کے بعد تاریخ کی کم ترین سطح پر آگئی اور ایک ڈالر 20 لاکھ ریال سے تجاوز کرگیا۔
تفصیلات کے مطابق ایرانی ریال کی قدر میں مسلسل گراوٹ کے بعد امریکی ڈالر کے مقابلے میں نئی تاریخی کم ترین سطح ریکارڈ کی گئی ہے، جس کے باعث اوپن مارکیٹ میں ایک ڈالر کی قیمت تقریبا 20 لاکھ 20 ہزار ریال تک پہنچ گئی۔
ایرانی ریال 20 لاکھ 20 ہزار ریال فی ڈالر کی سطح پر جا پہنچا، جبکہ مارچ کے آغاز میں ایک ڈالر کی قیمت تقریبا 15 لاکھ 30 ہزار ریال تھی۔
ایرانی کرنسی کی قدر میں یہ تاریخی گراوٹ ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب امریکا نے ایران پر اقتصادی دبا بڑھانے کے لیے "آپریشن اکنامک آٹ کاسٹ کا آغاز کردیا ہے۔
امریکی وزیر خزانہ اسکاٹ بیسنٹ نے ایران کے خلاف "اقتصادی ڈی ڈے کی وارننگ دیتے ہوئے کہا تھا کہ واشنگٹن ایران کے خلاف بڑے پیمانے پر مالی دبا بڑھانے کے لیے آخری مرحلے میں داخل ہوچکا ہے۔
اسکاٹ بیسنٹ کا کہنا تھا کہ امریکا ایران کے خلاف اپنی تاریخ کی سب سے بڑی مالی کارروائی شروع کرنے کی تیاری کر رہا ہے۔
Comments
0 comment