پیدائشی مردہ قرار دیے گئے بچے کی 33 سال بعد والدین سے ملاقات

پیدائشی مردہ قرار دیے گئے بچے کی 33 سال بعد والدین سے ملاقات

لڑکے کو اسپتال کے ڈائریکٹر نے اپنے بے اولاد رشتے دار جوڑے کو دے دیا تھا
پیدائشی مردہ قرار دیے گئے بچے کی 33 سال بعد والدین سے ملاقات

ویب ڈیسک

|

24 Jun 2024

چین میں ایک افسانوی دل دہلا دینے والا واقعہ سامنے آیا جس میں تیس سال کے بعد انتقال کیا ہوا بیٹا زندہ سلامت والدین کو مل گیا۔

تفصیلات کے مطابق چین کے جنوب مشرقی علاقے سے تعلق رکھنے والے جوڑے کا ماننا تھا کہ تیس سال قبل اُن کے بچے کا پیدائش کے فوری انتقال ہوگیا ہے تاہم انہیں رواں سال کے آغاز پر علم ہوا کہ بیٹا تو زندہ ہے۔

اس بچے کا نام زینگ ہوائی یوآن ہے جس کی عمر اب 33 سال ہے۔

لڑکے کی پیدائش سے قبل ڈاکٹرز نے والدین کو قبل از وقت پیدائش اور پیچیدگی کے نام پر اس کی موت کی خبر والدین کو دی تھی اور پھر اسپتال کے ڈائریکٹر نے لڑکا اپنے قریبی رشتے دار جوڑے کے حوالے کردیا تھا جو کئی سالوں سے بے اولاد تھا۔

زینگ کے سوتیلے والدین غریب اور ایک پسماندہ گاؤں میں رہتے تھے جبکہ اُس کے حقیقی والدین تاجر اور امیر گھرانے سے تعلق رکھتے تھے۔ 

لڑکے کو اس بات کا علم ہوا کہ وہ 33 سال سے سوتیلے والدین کے ساتھ رہ رہا ہے اور اُس کے حقیقی والدین کوئی اور ہیں تو اُس نے پولیس سے رابطہ کیا جس کے بعد زینگ مئی 2024 میں اپنے ححقیقی والدین سے ملا۔

لڑکے کے حقیقی والد نے بیٹے سے ملوانے والے شخص کو تحفے میں 1 لاکھ 66 ہزار ڈالرز دیے۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!