قدرت کا معجزہ، دنیا کی رحم دل مگر بدصورت مچھلی

ویب ڈیسک
|
20 Mar 2025
دنیا کی بدترین مگر رحم دل تریں مچھلی نے سال کی بہترین مچھلی کا لقب بھی حاصل کرلیا۔
اس مچھلی کا نام بلوچ ہے جسے نیوزی لینڈ نے فش آف دی ایئر کا نام دیا۔
پیارا لیکن بدصورت بلوب فش کو ماؤنٹین ٹو سی کنزرویشن ٹرسٹ کی جانب سے یہ اعزاز دیا گیا ہے۔ یہ ٹرسٹ نیوزی لینڈ کی سمندری حیات کے بارے میں آگاہی بڑھانے کے لیے کام کرتی ہے۔
بلوب فش 2013 میں وائرل ہوئی جب اس کی تصویر آن لائن شیئر کی گئی تھی۔
بلوب فش تقریباً 2,000 سے 4,000 فٹ کی گہرائی میں رہتی اور وہاں یہ عا نظر آتی ہے۔
لیکن جب اسے سطح پر لایا جاتا ہے تو دباؤ میں تبدیلی کی وجہ سے اس کا جسم ایک بڑے بلوب میں تبدیل ہو جاتا ہے۔
یہ مچھلی اپنے منفرد شکل و صورت کی وجہ سے دنیا بھر میں مشہور ہوئی ہے۔ اسے 'بدصورت' کہا جاتا ہے لیکن اس کی مقبولیت نے لوگوں کو سمندری حیات کے تحفظ کے بارے میں سوچنے پر مجبور کیا ہے۔
ماؤنٹین ٹو سی کنزرویشن ٹرسٹ کا کہنا ہے کہ بلوب فش کو 'فش آف دی ایئر' کا اعزاز دینے کا مقصد لوگوں کو سمندری ماحول کے تحفظ کی اہمیت سے آگاہ کرنا ہے۔
بلوب فش کی کامیابی نے سمندری حیات کے تحفظ کے لیے کام کرنے والے اداروں کو امید دلائی ہے کہ لوگ اب سمندر کی گہرائیوں میں رہنے والی مخلوقات کے بارے میں زیادہ دلچسپی لے رہے ہیں۔
اس اعزاز کے ساتھ، بلوب فش اب صرف ایک بدصورت مچھلی نہیں بلکہ سمندری ماحول کے تحفظ کی علامت بن گیا ہے۔
Comments
0 comment