’قیامت کے دن کی علامت والی‘ پراسرار مچھلی دریافت

’قیامت کے دن کی علامت والی‘ پراسرار مچھلی دریافت

یہ مچھلی امریکی ریاست کیلی فورنیا کے سمندر میں سامنے آئی ہے
’قیامت کے دن کی علامت والی‘ پراسرار مچھلی دریافت

ویب ڈیسک

|

18 Nov 2024

امریکی ریاست کیلی فورنیا کےساحل سے قیامت کے دن کی علامت سمجھی جانے والی نایاب مچھلی دریافت ہونے پر لوگوں میں کھلبلی مچ گئی۔

یونیورسٹی آف کیلی فورنیا، سان ڈیاگو انسٹی ٹیوٹ آف اوشیانو گرافی کے مطابق پی ایچ ڈی کے ایک طالب علم نے سمندر میں ’اینسینیٹاس‘ نامی مچھلی دیکھی جس کی لمبائی تقریبا دس فٹ تھی۔

ربن شکل والی مچھلی عام طور پر گہرے سمندر کے ایک ایسے خاص حصے میں رہتی ہے جہاں کسی قسم کی روشنی نہیں پھیلتی اور کچھ لوگوں کا عقیدہ یہ ہے کہ یہ مچھلی قیامت کے دن سامنے آتی ہے۔

These long, ribbon-shaped aquatic animals which can grow up to 20 feet long, have remained largely unstudied by scientists for years

ماننے والے یہ بھی کہتے ہیں کہ یہ مچھلی ساحل پر زلزلے یا قدرتی آفات آنے سے قبل آتی ہے، حیران کن طور پر 2011 کے زلزلے سے چند ماہ قبل جاپان کے ساحل پر یہی مچھلی دریافت ہوئی تھی۔

یہ پہلا موقع نہیں بلکہ رواں سال کا دوسرا واقعہ ہے جب اورفش ساحل پر دریافت ہوئی ہے، ماہرین کے مطابق 1901 سے اب تک صرف کیلی فورنیا کے ساحل پر اس مچھلی کو 20 بار سے زائد دیکھا گیا ہے۔

Combined with their long snake-like body and once-in-a-lifetime appearance, many sailors believe that these 'mythical sea serpents' attack mariners or even entire ships in the open ocean

ماہرین کا خیال ہے کہ زلزلے سے پہلے بڑی مقدار میں کاربن مونو آکسائیڈ گیس خارج ہوتی ہے، جس سے گہرے سمندر میں رہنے والی مخلوقات متاثر ہوتی ہیں۔ 

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!