سعودی عرب میں پاپ کارن کی پیش کش پر شہریوں گھروں سے بڑے برتن، ڈرم اٹھا لائے، ویڈیو وائرل
Webdesk
|
27 Jan 2025
ریاض: سعودی عرب میں ایک سنیما نے اپنی مارکیٹنگ کیلیے 3 ریال میں لامحدود پاپ کارن دینے کی پیش کش کی جس پر شہری گھروں سے برتن، کنستر، پتیلے اور ڈرم اٹھا کر لے آئے۔
تفصیلات کے مطابق سینیما کی جانب سے صرف 30 ریال میں "لامحدود پاپ کارن" کی پیشکش کا عوام نے بھرپور فائدہ اٹھانے کا فیصلہ کرتے ہوئے انوکھا قدم اٹھایا۔
اس حوالے سے سوشل میڈیا پر کئی ویڈیوز وائرل ہوئیں، جن میں VOX سنیما میں لمبی قطاریں دیکھی جا سکتی ہیں۔ کچھ لوگ تو بڑے کھانے کے برتن اور ڈرمز ساتھ لائے تاکہ آفر کا بھرپور فائدہ اٹھا سکیں۔
ایک ویڈیو میں ایک شخص کو بڑا ڈرم لے کر پاپ کارن بھرتے ہوئے بھی دیکھا گیا، جس نے دیکھنے والوں کو حیران کر دیا۔
یاد رہے کہ سعودی عرب میں 2018 میں سنیما کو 35 سال کی پابندی کے بعد دوبارہ کھولا گیا۔ یہ پابندی اس تصور کی بنیاد پر لگائی گئی تھی کہ ایسی تفریحی سرگرمیاں اسلامی تعلیمات سے متصادم ہو سکتی ہیں، جیسا کہ اس وقت مملکت کے حکام نے سمجھا۔
سنیما کی بحالی کے بعد سعودی عرب نے دیگر تفریحی سرگرمیوں جیسے فیشن شوز اور ایوارڈ تقریبات کو بھی اپنی ثقافت کا حصہ بنایا ہے۔
Comments
0 comment