شادی کی تقریب کے دوران لڑکی کی ماں داماد کے ساتھ بھاگ گئی

شادی کی تقریب کے دوران لڑکی کی ماں داماد کے ساتھ بھاگ گئی

خاتون جاتے وقت سونا اور دیگر سامان بھی لے گئی
شادی کی تقریب کے دوران لڑکی کی ماں داماد کے ساتھ بھاگ گئی

ویب ڈیسک

|

10 Apr 2025

بھارت کے شہر علی گڑھ میں ایسا ناقابل یقین واقعہ پیش آیا جس نے پورے علاقے کو حیرت میں ڈال دیا۔

 شادی کی گہما گہمی، خوشی کے رنگ، مہندی کی تیاریاں سب کچھ ایک لمحے میں بکھر گیا جب دلہن کی اپنی ماں ہی اس کے ہونے والے شوہر کے ساتھ فرار ہو گئی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق شیوانی نامی لڑکی کی 16 اپریل کو شادی طے تھی، مگر اس سے پہلے ہی اس کی ماں انیتا اور اس کا منگیتر راہول اچانک لاپتہ ہو گئے۔

حیرت انگیز طور پر خاتون خالی ہاتھ نہیں گئی بلکہ شادی کے لیے محفوظ کیے گئے 3 لاکھ روپے اور 5 لاکھ کے زیورات بھی لے اُڑی۔

شیوانی نے پولیس کو بتایا کہ اس کی والدہ گزشتہ چند ماہ سے راہول سے اکثر رات گئے فون پر بات کرتی تھیں، مگر سب نے یہی سوچا کہ یہ شادی کی تیاریوں سے متعلق گفتگو ہو گی۔ کسی کے وہم و گمان میں بھی نہیں تھا کہ یہ سب کسی اور ہی منصوبے کا حصہ تھا۔

شیوانی کے والد پہلے ہی اپنی بیوی کے رویے سے پریشان تھے، مگر بچوں کی خاطر خاموش رہے۔ اس دھوکے نے نہ صرف خاندان بلکہ پورے محلے کو صدمے میں ڈال دیا۔

پولیس نے انیتا اور راہول کے خلاف مقدمہ درج کر کے ان کی تلاش شروع کر دی ہے، مگر ابھی تک کوئی سراغ نہیں مل سکا۔

 گھر والے انصاف کے منتظر ہیں جبکہ پورا علاقہ اس عجیب و غریب واقعے پر حیران و پریشان ہے!

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!