3 hours ago
سوشل میڈیا پر کمنٹس کر کے مجھے بدنام کررہی ہے، رجب بٹ کا سابق اہلیہ کو ہتک عزت کا نوٹس
ویب ڈیسک
|
9 Sep 2026
یو ٹیوبر رجب بٹ کی جانب سے سابق اہلیہ ایمان اسد کو ایک بار پھر ہتکِ عزت کا قانونی نوٹس بھیج دیا گیا۔
معروف یوٹیوبر رجب بٹ اور ان کی سابقہ اہلیہ ایمان اسد کے درمیان قانونی تنازع ایک بار پھر سامنے آگیا۔
رجب بٹ کی جانب سے ایمان اسد کو مبینہ طور پر ہتکِ عزت کا قانونی نوٹس بھیجا گیا ہے۔ ایمان اسد کے وکیل کے مطابق نوٹس میں الزام عائد کیا گیا ہے کہ ان کی مؤکلہ کی جانب سے سوشل میڈیا پر شیئر کیے جانے والے کمنٹس، ریلز اور ویڈیوز رجب بٹ کو بدنام کرنے کی کوشش ہیں۔
وکیل نے ان الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ قانونی نوٹس کے ساتھ الزامات کے حق میں کوئی ثبوت فراہم نہیں کیا گیا۔
ایمان اسد کے وکیل کا کہنا ہے کہ قانونی نوٹس کا جواب جمع کرا دیا گیا ہے اور رجب بٹ سے الزامات کے شواہد پیش کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
وکیل نے مزید الزام عائد کیا کہ نوٹس کا مقصد ان کی مؤکلہ کو ہراساں کرنا ہے، رجب بٹ اور ایمان اسد کی علیحدگی کے بعد دونوں سے متعلق معاملات سوشل میڈیا پر مسلسل زیرِ بحث ہیں، جبکہ حالیہ قانونی نوٹس کے بعد یہ تنازع ایک بار پھر خبروں کی زینت بن گیا ہے
Comments
0 comment