پنجاب فارنزک لیب بھی میر رضا کا آئی فون کھولنے میں ناکام

پنجاب فارنزک لیب بھی میر رضا کا آئی فون کھولنے میں ناکام

میر رضا کی گھڑی اور موبائل فون تحقیقاتی ٹیم کو واپس بھیجے جائیں گے۔
پنجاب فارنزک لیب بھی میر رضا کا آئی فون کھولنے میں ناکام

Webdesk

|

8 Sep 2026

کراچی: میر رضا کیس میں ایپل واچ اور آئی فون سے کسی ثبوت ملنے کی امید بھی دم توڑ گئی۔پنجاب فارنزک لیبارٹری بھی میر رضا کا آئی فون کھول نہیں سکی ہے۔

 تفتیشی ذرائع کے مطابق پنجاب فارنزک لیبارٹری نے میر رضا کیس میں بنائی گئی تحقیقاتی ٹیم کو اس حوالے سے باقاعدہ تحریری طور پر آگاہ کر دیا ہے، میر رضا کی گھڑی اور موبائل فون تحقیقاتی ٹیم کو واپس بھیجے جائیں گے۔

تفتیشی ذرائع کے مطابق میر رضا کی ایپل واچ سے چند اسکرین شاٹ اور میسجز ملے تاہم وہ مواد تفتیش کے لیے اہم نہیں ہیں۔ اس سیقبل دونوں گیجٹس 13 اگست کو این سی سی آئی اے کو بھجوائے گئے تھے۔

15 اگست کو تحقیقاتی ٹیم نے ایپل واچ اور موبائل فون واپس منگوا لیے تھے کیونکہ میر رضا کے اہلخانہ نے این سی سی آئی اے پر تحفظات کا اظہار کیا تھا۔

تفتیشی ٹیم نے بعد ازاں گیجٹس پنجاب فارنزک لیبارٹری بھجوائے تھے جہاں سے اب ٹیم کو باقاعدہ جواب لکھ کر آگاہ کیا گیا ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!