شہری کی جگہ رشوت کا میسج غلطی سے افسر کو بھیجنے والا اے ایس آئی گرفتار

شہری کی جگہ رشوت کا میسج غلطی سے افسر کو بھیجنے والا اے ایس آئی گرفتار

پولیس اے ایس آئی نے 70 ہزار رشوت کا میسج شہری کی جگہ اپنے افسر کو کردیا تھا
شہری کی جگہ رشوت کا میسج غلطی سے افسر کو بھیجنے والا اے ایس آئی گرفتار

ویب ڈیسک

|

28 Sep 2024

پنجاب میں شہری سے رشوت مانگنے والا پولیس کا اے ایس آئی ڈرامائی انداز سے گرفتار ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق لاہور اے وی ایل ایس کے اے ایس آئی نے وسیم نامی شہری سے رشوت کا مطالبہ کیا اور رشوت کا میسج شہری کے بجائے اعلیٰ افسر کو بھیج دیا۔

اعلی افسر نے واقعے کی تحقیقات کیں اور فوری کارروائی کرتے ہوئے اے ایس آئی وسیم کو حوالات میں بند کر کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

ڈی آئی جی آرگنائزڈ کرائم یونٹ کے مطابق کوئی بھی رشوت لیتے ہوئے پکڑا گیا تو اس کے خلاف سخت کارروائی ہوگی۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!