ترک ڈاکٹروں نے 11 ماہ کی جڑواں بچیوں کو کامیابی سے الگ کر دیا

ترک ڈاکٹروں نے 11 ماہ کی جڑواں بچیوں کو کامیابی سے الگ کر دیا

پاکستان میں علاج نہ ملنے پر ان کے اہل خانہ کی اپیل ترک صدر رجب طیب اردوان تک پہنچی
ترک ڈاکٹروں نے 11 ماہ کی جڑواں بچیوں کو کامیابی سے الگ کر دیا

Webdesk

|

19 Sep 2024

 ترکی کے شہر انقرہ میں 60 طبی ماہرین پر مشتمل ایک ٹیم نے 14 گھنٹے تک جاری رہنے والی دو مرحلوں کی پیچیدہ سرجری کے بعد 11 ماہ کے جڑواں بچوں کو کامیابی کے ساتھ کر دیا۔

جڑواں بچیوں کا تعلق پاکستان سے ہے، جن کے نام میرہا اور منال، جب بچیاں پیدا ہوئیں تو ان کے سر آپس میں جڑے ہوئے تھے۔ یہ حالت کرینیوپیگس کہلاتی ہے۔

پاکستان میں علاج نہ ملنے پر ان کے اہل خانہ کی اپیل ترک صدر رجب طیب اردوان تک پہنچی جنہوں نے لندن سے معروف پیڈیاٹرک نیورو سرجن ڈاکٹر اویس جیلانی کی مدد سے ترکی میں ان کی دیکھ بھال کا انتظام کیا۔

جڑواں بچیوںکو مئی میں انقرہ کے سٹی ہسپتال میں داخل کرایا گیا تھا، جہاں ان کی نگرانی کی گئی اور انہیں سرجری کے لیے تیار کیا گیا۔ دو مرحلوں پر مشتمل یہ آپریشن ڈاکٹر جیلانی کی قیادت میں ترکی کے سرجن ڈاکٹر ہارون ڈیمرسی اور ڈاکٹر حسن مرات ایرگانی کے ساتھ مل کر کیا گیا۔

یہ آپریشن نہ صرف ایک قابل ذکر طبی کامیابی کی نمائندگی کرتا ہے بلکہ بین الاقوامی تعاون اور خاندان کے لیے امید کی ایک دل کو چھو لینے والی کہانی بھی ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!