اٹلی میں 30 سالوں کے بعد بچی کی پیدائش پر پورا ملک خوشی سے جھوم اٹھا

اٹلی میں 30 سالوں کے بعد بچی کی پیدائش پر پورا ملک خوشی سے جھوم اٹھا

والدین نے بچی کا نام لارا بُسی ٹرابکو رکھا ہے جو مکمل صحت مند ہے
اٹلی میں 30 سالوں کے بعد بچی کی پیدائش پر پورا ملک خوشی سے جھوم اٹھا

ویب ڈیسک

|

1 Jan 2026

اٹلی کے ایک چھوٹے سے گاؤں میں 30 سالوں کے بعد بچے کی پیدائش ہوئی جس نے ملک میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔

تفصیلات کے مطابق اٹلی کے گِری فالکو کی پہاڑی ڈھلان پر گاؤں گاؤں پیگلیارا ڈی مارسی میں آبادی مسلسل کم ہورہی تھی اور گزشتہ 30 برسوں سے وہاں کسی کی پیدائش نہیں ہوئی تھی۔

برسوں میں زیادہ تر لوگ بہتر مواقع کی تلاش میں یہاں سے نقل مکانی بھی، جس کے بعد گاؤں تقریباً ویران ہو گیا۔ آج صورتِ حال یہ ہے کہ یہاں انسانوں کے مقابلے میں بلیوں کی تعداد کہیں زیادہ ہے، جو گلیوں، گھروں اور پتھریلی دیواروں پر آزادی سے گھومتی نظر آتی ہیں۔

اسی خاموش گاؤں میں رواں برس مہینے میں ایک خوشی کا لمحہ آیا، جب 30 سال بعد پہلی بار کسی بچے کی پیدائش ہوئی۔ اس واقعے نے برسوں سے چھائے سناٹے کو توڑ دیا اور گاؤں میں نئی جان ڈال دی۔

لارا بُسی ٹرابکو نامی یہ بچی گزشتہ تین دہائیوں میں یہاں پیدا ہونے والی پہلی اولاد ہے، جس کے باعث وہ بہت کم وقت میں گاؤں کی پہچان بن گئی۔

بچی کی والدہ کے مطابق، ایسے لوگ بھی اب اس گاؤں کا رخ کر رہے ہیں جو پہلے اس کے بارے میں جانتے تک نہیں تھے۔ ان کا کہنا ہے کہ صرف نو ماہ کی عمر میں لارا غیر معمولی توجہ حاصل کر چکی ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!