ٹریفک حادثے میں ’مرنے‘ والا کتا 4 دن بعد واپس مالک کے پاس پہنچ گیا

ٹریفک حادثے میں ’مرنے‘ والا کتا 4 دن بعد واپس مالک کے پاس پہنچ گیا

یہ واقعہ جنوبی کوریا میں پیش آیا ہے اور کتے کی حالت بدستور خراب ہے
ٹریفک حادثے میں ’مرنے‘ والا کتا 4 دن بعد واپس مالک کے پاس پہنچ گیا

ویب ڈیسک

|

23 Jul 2024

سیؤل: جنوبی کوریا کے علاقے یونگ چیون میں ٹریفک حادثے میں مرنے والا کتا تدفین کے کچھ گھنٹوں کے بعد اپنے مالک کے پاس واپس پہنچ گیا۔

جنوبی کوریا کے اس کتے کا نام ہوسن ہے جو ٹرک کی زد میں آکر شدید زخمی ہوا جس کو ایک شخص نے مردہ سمجھ کر قریبی کھیت میں دفنا دیا تھا۔

رپورٹ کے مطابق مذکورہ شخص نے دفنانے کے بعد مالک کو کتے کے مرے کی خبر سنائی تاہم چار دن بعد ایسا معجزہ ہوا کہ مالک کے پیرو تلے زمین نکل گئی۔

ہوسن چار دن بعد اپنے مالک کے گھر پہنچا اور لپٹ کر دوری و جدائی کی شدت کو بیان کیا۔

کتا کیسے نکلا؟

جس مقام پر کتے کو دفنایا گیا اُس کے قریب سڑک پر کھدائی کا کام چل رہا تھا تو مزدوروں نے جانور کی آواز سنی جو بہت تکلیف میں تھا، اس کے بعد مزدوروں نے اُس جگہ کا تعین کر کے کھدائی کی تو اندر سے شدید زخمی حالت میں ہوسن برآمد ہوا۔

یہ بات واضح نہیں ہوسکی کہ کتا کتنے وقت یا دن تک دفن رہا تاہم ہوسن بمشکل اپنے مالک کے گھر پہنچایا، جس کی پچھلی دونوں ٹانگیں ٹوٹ چکی تھیں اور وہ اپنا وزن بمشکل سنبھال رہا تھا۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!