وہ ملک جہاں آوارہ کتوں کو ختم کرنے کیلیے قانون سازی کرلی گئی

وہ ملک جہاں آوارہ کتوں کو ختم کرنے کیلیے قانون سازی کرلی گئی

اپوزیشن اور جانوروں کے حقوق کی تنظیموں نے مخالفت کی ہے
وہ ملک جہاں آوارہ کتوں کو ختم کرنے کیلیے قانون سازی کرلی گئی

ویب ڈیسک

|

31 Jul 2024

سڑکوں پر گھومنے والے آواہ کتوں سے نجات کیلیے حکومت نے باقاعدہ قانون منظور کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق ترکیہ میں سڑکوں سے آوارہ کتے ہٹانے کے قانون کی منظوری دے دی گئی جبکہ ترک صدر اردوان نے کہا کہ آوارہ کتوں سے نمٹنے کیلیے نیا قانون بننا بہت ضروری ہوگیا ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ ملک کی گلیوں اور دیہاتوں میں آوارہ کتوں کی آبادی تقریبا چالیس لاکھ کے قریب ہیں جنہوں نے متعدد بار شہریوں پر حملے بھی کیے ہیں۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق ترکیے میں 2022ء سے اب تک آوارہ کتوں کے حملوں میں 44 بچوں سمیت 75 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

ترکیہ کی حکومت کی جانب سے کتوں کے خلاف نئے قانون کی منظوری کی اپوزیشن نے مخالفت کی اور اسے عدالت لے جانے کا اعلان کیا ہے جبکہ جانوروں کے حقوق کی تنظیمیں اور کارکن بھی سراپا احتجاج ہیں۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق استنبول کے سیشانے اسکوائر میں سیکڑوں افراد نے بل کی منظوری کے خلاف احتجاج کیا ہے۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!