21 hours ago
ایلون مسک کے ہمشکل پاکستانی کی ویڈیو سامنے آگئی

ویب ڈیسک
|
16 Mar 2025
پاکستان میں ایک نوجوان نے ارب پتی ایلون مسک سے اپنی حیرت انگیز مشابہت کی وجہ سے انٹرنیٹ پر توجہ حاصل کر لی ہے۔
نوجوان کی دوستوں کے ساتھ کھانا کھاتے ہوئے اس کی ایک ویڈیو وائرل ہو گئی ہے، جس میں ایک دوست نے پشتو میں مذاقاً اسے ایلون مسک کہہ کر پکارا۔
وائرل کلپ میں نوجوان کو دکھایا گیا ہے کہ وہ دوستوں کے ساتھ کھانا کھا رہا ہے، جبکہ ایک دوست مذاق کرتے ہوئے کہتا ہے، "یہ ایلون مسک ہے جو ہمارے ساتھ چاول کھا رہا ہے۔"
سوشل میڈیا صارفین اس نوجوان اور ایلون مسک کے درمیان حیرت انگیز مشابہت دیکھ کر حیران رہ گئے، کیونکہ دونوں کے چہرے کے خدوخال تقریباً ایک جیسے ہیں۔
یہ پہلا موقع نہیں ہے جب پاکستان میں ایلون مسک جیسے کسی شخص نے توجہ حاصل کی ہو۔ اس سے قبل ایک 40 سالہ شخص کی تصویر وائرل ہوئی تھی، جس میں وہ کرتا شلوار پہنے سبزی منڈی میں گھوم رہا تھا۔
اس کی تصویر بھی ایلون مسک سے مشابہت کی وجہ سے مقبول ہوئی تھی، تاہم اس کی تصدیق نہیں ہو سکی تھی۔
ایلون مسک کے ایک اور ہم شکل کو دیکھ کر پاکستانی صارفین مذاق کرنے سے نہ رک سکے۔ بہت سے صارفین نے اس سے قبل وائرل ہونے والے ایک پڈنگ فروش کو یاد کیا، جس کی مشابہت سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے بتائی گئی تھی۔
ایک صارف نے مذاقاً کہا، "ہمارے پاس ہر قسم کی ورائٹی دستیاب ہے، ٹرمپ سے لے کر مسک تک۔" جبکہ کچھ صارفین نے ایلون مسک کے سرکاری اکاؤنٹ کو ٹیگ کرتے ہوئے طنزیہ انداز میں کہا، "تم اپنے چھوٹے بھائی جیسے لگتے ہو!"
Comments
0 comment