ایئرہوسٹس 16 گھنٹے تک جہاز کے باتھ روم کا دروازہ پکڑ کر کیوں بیٹھی رہی؟
ویب ڈیسک
|
19 Jul 2024
جہاز کے مسافروں کو سہولیات فراہم کرنے کیلیے انتظامیہ کی جانب سے ایئرہوسٹس کی سہولیات فراہم کی جاتی ہیں۔
ویسے تو عام طور پر ایئرہوسٹس کو معمول کا کام یعنی لینڈنگ اور اڑان بھرتے وقت اعلان کے ساتھ مسافروں کی رہنمائی، اُس کے علاوہ کھانے پینے کی اشیا دینے اور مسافروں کی ہر ممکن پریشانی دور کرنے کا کام کرنا ہوتا ہے۔
بعض اوقات ایسی چیزیں اور مسائل سامنے آجاتے ہیں جن کی وجہ سے ایئرپوسٹس دہری اذیت کا شکار ہوتی ہیں۔
ایسا ہی واقعہ نیویارک جانے والی فلائٹ میں پیش آیا جس میں اڑان بھرنے کے بعد جہاز میں موجود باتھ روم کا دورازہ ٹوٹ گیا اور پھر 16 گھنٹے کی بین الاقوامی پرواز میں ایک ایئرہوسٹس اُسے پکڑ کر بیٹھی رہی۔
مسافروں کے مطابق ہانگ کانگ ایئرپورٹ سے اڑان بھرنے کے چند منٹ بعد ہی جہاز کے باتھ روم کا دروازہ ٹوٹ گیا۔
بعد ازاں طیارہ اپنے مقررہ وقت کے مطابق اپنی منزل نیو یارک پہنچ گیا، اور ایئرلائن انتظامیہ نے اس واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ وہ معاملے کی تحقیقات کررہے ہیں۔
Comments
0 comment