4 ماہ میں بجلی کی قیمت میں 800 فیصد اور بجلی میں 100 فیصد اضافے کا انکشاف

4 ماہ میں بجلی کی قیمت میں 800 فیصد اور بجلی میں 100 فیصد اضافے کا انکشاف

ادارہ شماریات نے قومی اسمبلی میں تفصیلات پیش کردیں
4 ماہ میں بجلی کی قیمت میں 800 فیصد اور بجلی میں 100 فیصد اضافے کا انکشاف

ویب ڈیسک

|

12 Dec 2024

وفاقی ادارہ شماریات نے انکشاف کیا ہے کہ چار ماہ کے دوران گیس کی قیمتوں میں 800 فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔

ڈپٹی اسپیکر غلام مصطفیٰ شاہ کی زیر صدارت قومی اسمبلی اجلاس ہوا جس میں اشیاء کی قیمتوں میں اضافے کی تفصیلات پیش کی گئیں۔

وفاقی ادارہ شماریات نے اشیائے خور و نوش کی شرح میں اضافے کی تفصیلات ایوان میں پیش کیں اور بتایا کہ گزشتہ پانچ سال کے دوران چینی کی قیمت میں ساڑھے53 فیصد اور پام آئل کی قیمت میں 61فیصد اضافہ ہوا۔

سویا بین آئل،گندم اور خام تیل کی قیمتیں گزشتہ پانچ سال میں 35فیصد اضافہ ہوا۔

حکام نے آئی ایم ایف پروگرام کے تحت بجلی اور گیس کی قیمتوں میں اضافے کو مجموعی مہنگائی کی وجہ قرار دیا اور بتایا کہ نومبر 2023میں گیس کے ٹیرف میں 520فیصد جب کہ فروری 2024میں 319فیصد اضافہ کیا۔

اسی طرح نومبر 2023میں بجلی کے نرخوں میں 35 فیصد، فروری 2024میں 75فیصد اضافہ کیا گیا۔ بجلی اور گیس قیمتوں میں غیر معمولی اضافے سے مہنگائی میں مجموعی اضافہ ہوا۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!