8 آئی پی پیز کے ٹیرف ریویو کرنے کی منظوری

8 آئی پی پیز کے ٹیرف ریویو کرنے کی منظوری

وفاقی کابینہ نے منظوری دے دی، 200 ارب کی بچت متوقع
8 آئی پی پیز کے ٹیرف ریویو کرنے کی منظوری

ویب ڈیسک

|

11 Dec 2024

وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت اجلاس میں وفاقی کابینہ نے 8 مزید انڈیپنڈنٹ پاور پروڈیوسرز (آئی پی پیز) کے ٹیرف کا از سر نو جائزہ لینے کی منظوری دے دی۔

تفصیلات کے مطابق یہ فیصلہ وزیر اعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت ہونے والے وفاقی کابینہ کے اجلاس میں کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ نے 8 مزید آئی پی پیز کے ٹیرف ریویو کی منظوری دی۔

کابینہ نے جے ڈی ڈبلیو، چنیوٹ پاور، حمزہ شوگر، المعز پاور پلانٹ کے ساتھ ٹیرف کے ازسر نو جائزے کی منظوری دی۔ اس کے علاوہ وفاقی کابینہ نے انڈسٹری، تھل انڈسٹریز اور چنار انرجی کے ساتھ ٹیرف ریویو کی منظوری دی۔

کابینہ نے آئی پی پیز کے حوالے سے تشکیل کردہ خصوصی ٹاسک فورس کی سفارشات کی روشنی میں ٹیرف ریویو کا فیصلہ کیا۔ اجلاس کے دوران وفاقی کابینہ کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ فیصلے سے قومی خزانے کو 200 ارب روپے کی بچت ہوگی۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!