عالمی منڈی میں کمی کے اثرات، پاکستان میں سونا اور چاندی سستے
ویب ڈیسک
|
4 Jul 2026
عالمی مارکیٹ میں قیمتی دھاتوں کی قیمتوں میں کمی کے بعد پاکستان میں بھی سونے اور چاندی کے نرخ نیچے آ گئے۔
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 11 ڈالر کم ہونے کے بعد 4 ہزار 174 ڈالر پر آ گئی، جس کے اثرات مقامی صرافہ بازاروں میں بھی دیکھنے میں آئے۔
ملک بھر کے صرافہ بازاروں میں 24 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت 1 ہزار 100 روپے کمی کے بعد 4 لاکھ 39 ہزار 836 روپے ہو گئی، جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 943 روپے کم ہو کر 3 لاکھ 77 ہزار 88 روپے تک پہنچ گئی۔
دوسری جانب چاندی کی قیمت میں بھی کمی ریکارڈ کی گئی۔ فی تولہ چاندی 48 روپے سستی ہونے کے بعد 6 ہزار 716 روپے میں فروخت ہونے لگی، جبکہ 10 گرام چاندی کی قیمت 42 روپے کمی کے بعد 5 ہزار 757 روپے ہو گئی۔
صرافہ کاروبار سے وابستہ افراد کا کہنا ہے کہ عالمی منڈی میں آنے والی تبدیلیوں کے باعث مقامی مارکیٹ میں بھی سونے اور چاندی کے نرخوں میں اتار چڑھاؤ جاری رہ سکتا ہے۔
Comments
0 comment