عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں پھر بڑھ گئیں

عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں پھر بڑھ گئیں

مشرق وسطی میں کشیدگی برقرار رہی تو آنے والے دنوں میں تیل کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہوسکتا ہے
عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں پھر بڑھ گئیں

Webdesk

|

21 May 2026

تہران: ایران سے متعلق جنگی صورتحال اور جنگ بندی کے غیر یقینی ماحول کے باعث عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں دوبارہ اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق دو روز تک مسلسل کمی کے بعد جمعرات کے روز برینٹ کروڈ آئل کی قیمت میں 81 سینٹ اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد اس کی قیمت 105.83 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی۔

اسی طرح امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ خام تیل کی قیمت میں بھی 97 سینٹ اضافہ ہوا، جس کے بعد یہ 99.23 ڈالر فی بیرل پر ٹریڈ ہونے لگا۔

ماہرین کا کہناتھا کہ امریکا اور اسرائیل کی ایران کے ساتھ جاری کشیدگی اور ممکنہ جنگ بندی سے متعلق غیر واضح صورتحال نے عالمی توانائی مارکیٹ میں بے چینی پیدا کر دی ہے۔

اس کے علاوہ امریکی خام تیل کے ذخائر میں کمی کی رپورٹس نے بھی عالمی سپلائی کے حوالے سے خدشات میں اضافہ کیا ہے، جس کے باعث سرمایہ کار دوبارہ تیل خریدنے کی طرف مائل ہوئے ہیں۔

توانائی ماہرین کے مطابق اگر مشرق وسطی میں کشیدگی برقرار رہی تو آنے والے دنوں میں تیل کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہوسکتا ہے، جس کے اثرات عالمی معیشت، ٹرانسپورٹ اور مہنگائی پر بھی پڑ سکتے ہیں۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!