عالمی مارکیٹ میں اضافے کے باوجود سونے کی قیمت میں استحکام
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 3 ڈالر کے اضافے
Webdesk
|
5 Dec 2023
بلین مارکیٹ میں سونے کے نرخ بڑھنے کے باوجود ملکی سطح پر قیمت برقرار رہی۔
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 3 ڈالر کے اضافے سے 2094ڈالر کی سطح پر پہنچ گئی۔
مقامی صرافہ مارکیٹوں میں پیر کو فی تولہ سونے کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 223600روپے پر مستحکم رہی۔ اسی طرح فی 10 گرام سونے کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 191701روپے پر برقرار رہی۔
دوسری جانب فی تولہ چاندی کی قیمت میں بھی کوئی تبدیلی نہیں ہوئی اور یہ 2620 روپے فی تولہ اور 2246.21روپے فی10 گرام پر مستحکم رہی۔
Comments
0 comment