عالمی مارکیٹ میں کمی کے باوجود پاکستان میں سونے کی قیمت مستحکم
فی تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ 14 ہزار 300 پر برقرار ہے
ویب ڈیسک
|
12 Feb 2024
عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت کم ہونے کے باوجود پاکستان میں سونے کی قیمت میں کوئی کمی نہیں ہوئی۔
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں ٹریڈنگ کے دوران فی اونس سونے کی قیمت 2 ڈالر کی کمی سے 2043 ڈالر کی سطح پر پہنچ گئی۔
اس کے باوجود مقامی صرافہ مارکیٹوں میں پیر کو 24قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 214300روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 183728 روپے پر مستحکم رہی۔
اسی طرح فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 2600روپے اور فی دس گرام چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 2229.08 روپے کی سطح پر مستحکم رہی۔
Comments
0 comment