عالمی سطح پر بھی کاروبار انتہائی مندی کا شکار
|
21 Oct 2023
اس حوالے سے سے جاری ایک رپورٹ کے مطابق گلوبل اسٹاک مارکیٹس میں کاروباری ہفتے کے آخری روز جمعہ کو انتہائی مندی کا رجحان رہا۔
امریکی مرکزی بینک کی جانب سے افراط زر کی شرح بدستور بلند رہنے کے حوالے سے بیان کے بعد وال سٹریٹ سٹاک مارکیٹس گراوٹ کی لپیٹ میں آگئی۔
وال سٹریٹ کے ڈو جونز انڈیکس میں 0.8 فیصد جبکہ ایس اینڈ پی 500 انڈیکس میں 0.9 فیصد کمی آئی دوسری طرف ناسداک انڈیکس کے شیئرز بھی 0.1 فیصد سلپ کر گئے۔
امریکی کمپنیوں میں ٹیسلا کی شیئر پرائس میں 9.3 فیصد کمی آئی تاہم اسٹریمنگ کمپنی نیٹ فلیکس کےشیئرز کی قیمت میں 16 فیصد سے زائد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
یورپی سائیڈ پر ایف ٹی ایس سی 100 انڈیکس 1.2 فیصد،فرینکفرٹ ڈی اے ایکس انڈیکس 0.3 فیصد اور پیرس سی اے سی 40 انڈکس 0.6 فیصد تک ڈائون ہوئے۔
ایشیائی پیسیفک سٹاک مارکیٹس میں مرکزی ٹوکیو نکی 225 انڈیکس ،شنگھائی کمپوزٹ 1.7 فیصد جبکہ ہانگ کانگ انڈکس 2.5 فیصد گراوٹ کے شکار رہے۔
Comments
0 comment