’عالمی سطح پر پیٹرول کم‘ : تاجروں نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کو مسترد کردیا
ویب ڈیسک
|
1 Nov 2024
تاجروں نے پیٹرولیم مصنوعات میں قیمتوں کے اضافے کی شدید مذمت کرتے ہوئے حکومت نے فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔
مرکزی تنظیم تاجران پاکستان کے صدر کاشف چوہدری نے اپنے بیان میں کہا کہ پیٹرول کی قیمت میں کمی کے بجائے اضافہ کی شدید مذمت کرتے ہیں، عالمی سطح پر پٹرولیم کی قیمتوں میں کمی جبکہ پاکستان میں اضافہ حیران کن ہے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت عوام اور انڈسٹری کو ریلیف دینے کے لیے تیار نہیں ہے، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ افسوسناک اور شرمناک ہے۔
کاشف چوہدری نے کہا کہ پٹرول گیس اور بجلی کی قیمتوں کو کم نہ کرنے تک معیشت کا پہیہ نہیں چل سکتا۔
دوسری جانب جماعت اسلامی کے امیر حافظ نعیم نے پیٹرولیم مصنوعات کے قیمتوں میں اضافے کو شرمناک قرار دیا اور پرانی قیمتوں کو بحال رکھنے کا مطالبہ کردیا۔
Comments
0 comment