عید الاضحی کے موقع پر گیس کی فراہمی کے اوقاتِ کار

Webdesk
|
5 Jun 2025
سوئی سدرن گیس نے عید الاضحی کے موقع پر گیس کی فراہمی کے اوقاتِ کار جاری کردیے۔ سوئی سدرن گیس اپنے معزز صارفین کو عید الاضحی کی پیشگی مبارکباد دیتا ہے۔
اپنے گھریلو اور تجارتی صارفین کی سہولت کے لیے، سوئی سدرن عید الاضحی کے تین دنوں کے دوران درجِ ذیل شیڈول کے مطابق گیس کی فراہمی کو یقینی بنائے گا۔
جمعہ ـ 6 جون 2025.:
گیس کی بندش رات 12 بجے ہوگی.
ہفتہ ـ 7 جون 2025 ـ عید کا پہلا دن:
گیس کی فراہمی صبح 5 بجے بحال ہوگی جس کے بعد گیس کی بندش نہیں ہوگی۔
اتوار ـ 8 جون 2025 ـ عید کا دوسرا دن:
سارا دن گیس کی بندش نہیں ہوگی۔
پیر ـ 9 جون 2025 ـ عید کا تیسرا دن:
رات 12:00 بجے تک تمام دن گیس کی فراہمی بحال رہے گی۔
منگل، 10 جون 2025 سے پرانے شیڈول کے مطابق گیس کی فراہمی کے اوقاتِ کار بحال ہو جائیں گے۔
Comments
0 comment