عید الاضحی پر 3 اسپیشل ٹرینیں چلانے کا اعلان

عید الاضحی پر 3 اسپیشل ٹرینیں چلانے کا اعلان

پشاور کے لیے کراچی، لاہور اور کوئٹہ سے کوئی عید ٹرین نہیں چلے گی۔
عید الاضحی پر 3 اسپیشل ٹرینیں چلانے کا اعلان

Webdesk

|

21 May 2026

کراچی: پاکستان ریلویز نے بڑا اقدام اٹھاتے ہوئے عید الاضحی کے موقع پر 3 اسپیشل ٹرینیں چلانے کا فیصلہ کیا ہے۔

اسپیشل عید ٹرینوں میں 7 سے 8 کوچز ہوں گی۔شیڈول کے مطابق پہلی ٹرین کوئٹہ سے کراچی 23 مئی کو چلے گی اور دوسری عید ٹرین کراچی سے راولپنڈی براستہ ملتان، فیصل آباد اور سرگودھا 24 مئی کو چلے گی۔

اسی طرح، تیسری اسپیشل عید ٹرین کراچی سے لاہور کے لیے 25 مئی کو رروانہ ہوگی۔

واضح رہے کہ پہلی بار عید کے موقع پر پشاور کو نظر انداز کر دیا گیا۔ پشاور کے لیے کراچی، لاہور اور کوئٹہ سے کوئی عید ٹرین نہیں چلے گی۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!