بجلی صارفین پر فکس چارجز بھی لاگو، کتنے یونٹ پر بل میں کتنا اضافہ ہوگا؟
ویب ڈیسک
|
12 Jul 2024
نیشنل الیکٹرک اینڈ پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے گھریلو صارفین کے لیے 1000 روپے تک کے فکسڈ چارجز کے نفاذ کی حکومت کی تجویز کی منظوری دے دی۔
مقررہ چارجز یکم جولائی سے لاگو ہوں گے۔ گھریلو صارفین، جو ماہانہ 300 یونٹ استعمال کرتے ہیں، نئے چارجز سے صرف تین ماہ تک مستثنیٰ ہوں گے۔
صارفین 301 سے 400 یونٹس کے استعمال پر 200 روپے، 401 سے 500 یونٹس پر 400 روپے اور 501 سے 600 یونٹس پر 600 روپے مقررہ چارجز ادا کریں گے۔
اسی طرح 601 سے 700 یونٹ تک کے صارفین مقررہ چارجز کی مد میں 800 روپے ادا کریں گے، جب کہ 701 سے 800 یونٹ تک کے صارفین مالی سال 2024-24 کے آغاز سے 1000 روپے مقررہ چارجز ادا کریں گے۔
نیپرا نے صنعتی صارفین کے لیے فکسڈ چارجز کو بھی 184 فیصد بڑھا کر 440 روپے سے بڑھا کر 1250 روپے کر دیا۔
دریں اثنا، ریگولیٹرز نے تجارتی صارفین کے لیے مقررہ چارجز میں 150 فیصد اضافہ کیا، جو 500 سے بڑھ کر 1,250 روپے ہو گئے۔
زرعی ٹیوب ویلوں کے لیے 100 فیصد اضافے کی منظوری دی گئی ہے، ان صارفین کے لیے مقررہ چارجز 400 روپے ہیں۔ یہ سمری 4 جولائی کو وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد نیپرا کو بھجوائی گئی تھی۔
اس سے قبل 10 جولائی کو ریگولیٹری باڈی نے گھریلو صارفین کے لیے بجلی کے بنیادی نرخوں میں 7.12 روپے اضافے کی حکومت کی درخواست کو منظور کیا تھا۔
Comments
0 comment