بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہ 1 لاکھ 5 ہزار اور آرمڈ فورسز کی ماہانہ اجرت میں 32 ہزار اضافے کا فیصلہ

بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہ 1 لاکھ 5 ہزار اور آرمڈ فورسز کی ماہانہ اجرت میں 32 ہزار اضافے کا فیصلہ

سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے سے قومی خزانے پر 80 ارب روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا
بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہ 1 لاکھ 5 ہزار اور آرمڈ فورسز کی ماہانہ اجرت میں 32 ہزار اضافے کا فیصلہ

ویب ڈیسک

|

6 Jun 2024

اسلام آباد : وفاقی حکومت نے بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہ ایک لاکھ پانچ ہزار جبکہ پولیس اور حساس اداروں کے اہلکاروں کی تنخواہوں میں 32 ہزار روپے تک اضافے کا فیصلہ کیا ہے۔

وزارت خزانہ کے ذرائع کے مطابق آئندہ بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 15 یا 20 فیصد اضافے کی ابتدائی تجویز سامنے آئی ہے۔ بیوروکریسی کی موناٹائزیشن پالیسی میں 40 ہزار سے 60 ہزار روپے اضافے کی تجویز ہے۔

گریڈ 20 تک کے افسران کے لیے موناٹائزیشن 65 ہزار روپے سے بڑھا کر 1 لاکھ 5 ہزار، گریڈ 21 کے افسران کے لیے 75 ہزار روپے موناٹائزیشن پالیسی کو بڑھا کر 1 لاکھ 20 ہزار، گریڈ 22 کے افسر کو ملنے والی موناٹائزیشن 95 ہزار روپے سے بڑھا کر 1 لاکھ 55 ہزار روپے کی تجویز زیر غور ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ 1 سے 22 گریڈ کے ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فیصد اضافے سے قومی خزانے پر تقریبا 80 ارب روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔ اُدھر ذرائع نے بتایا کہ 1 سے 16 گریڈ کے ملازمین کے لیے میڈیکل اور کنوینس الاؤنس میں 200 فیصد اضافے کا مطالبہ ہے، 1 سے 16 اسکیل کے ملازمین کو 18 سو روپے کنوینس الاؤنس اور 1500 روپے میڈیکل الاؤنس مل رہا ہے۔

وزارت خزانہ کے مطابق 17 اور 18 گریڈ کے افسران کو اس وقت 5 ہزار روپے ٹرانسپورٹ الاؤنس مل رہا ہے جبکہ 17 سے 18 گریڈ کے لیے بھی کنوینس الاؤنس میں 200 فیصد اضافے کی ابتدائی تجویز ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ1 سے 16 اسکیل کے ملازمین کو 2021 اور 2022 میں 25 اور 15 فیصد ڈسپیریٹی الاؤنس ملا تھا، صوبوں اور وفاق کے ملازمین کا تنخواہوں میں فرق کم کرنے کے لیے ڈسپیریٹی الاؤنس جاری رکھنے کی بھی تجویز ہے۔  ذرائع کے مطابق تنخواہوں اور الاؤنسز میں اضافے کی تجاویز ابتدائی مراحل میں ہیں، حتمی فیصلہ وزیرِ اعظم وزارت خزانہ اور کابینہ کی مشاورت سے کریں گے۔

اُدھر وزیراعظم نے آرمڈ فورسز کی تنخواہوں میں بڑا اضافہ کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے اضافے کی اجازت دے دی۔ حکومت کی طرف سے پاک رینجرز اور ایف سی کے جوانوں کی تنخواہوں میں 32 ہزار تک کا اضافہ کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!