چیمپئنز ٹرافی، اقتصادی رابطہ کمیٹی نے آئی سی سی کو ٹیکس کی چھوٹ دے دی

چیمپئنز ٹرافی، اقتصادی رابطہ کمیٹی نے آئی سی سی کو ٹیکس کی چھوٹ دے دی

وزیر خزانہ کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں منظوری دی گئی
چیمپئنز ٹرافی، اقتصادی رابطہ کمیٹی نے آئی سی سی کو ٹیکس کی چھوٹ دے دی

ویب ڈیسک

|

21 Feb 2025

اقتصادی رابطہ کمیٹی نے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کے سلسلے میں آئی سی سی کو آمدنی پر ٹیکس چھوٹ کی منظوری دے دی۔

تفصیلات کے مطابق اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کا اجلاس وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب کی زیر صدارات ہوا جس میں  اہم معاشی فیصلوں کی منظوری دی گئی۔

اجلاس میں وزیر پیٹرولیم مصدق ملک، وزیر صنعت و پیداوار رانا تنویر حسین، چیئرمین ایف بی آر ودیگر سینئر افسران نے شرکت کی۔

ای سی سی کا فیصلہ 

اقتصادی رابطہ کمیٹی نے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کے سلسلے میں انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کو آمدنی پر ٹیکس کی چھوٹ کی منظوری دیدی۔  یہ چھوٹ عالمی سطح پر کھیلوں کے ایونٹس کی میزبانی کے لیے بین الاقوامی طریقہ کار کے مطابق ہے۔

 آئی سی سی اور پاکستان کے درمیان معاہدے کے تحت آئی سی سی کی آمدنی، ذیلی کمپنیوں، وابستہ اداروں پر کوئی ٹیکس یا کٹوتی نہیں لگائی جائے گی۔ پاکستانی رہائشیوں بشمول پاکستان کرکٹ بورڈ کو ٹورنامنٹ سے آمدنی پر ٹیکس ادا کرنا ہوگا۔

اس کے علاوہ  سیلز ٹیکس اور فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی سے کوئی چھوٹ نہیں دی جائے گی۔ 

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!