دسمبر میں ملک بھر کیلیے بجلی سستی جبکہ کراچی کیلیے 3 روپے مہنگی ہوگی

دسمبر میں ملک بھر کیلیے بجلی سستی جبکہ کراچی کیلیے 3 روپے مہنگی ہوگی

کے الیکٹرک صارفین سے 3 روپے تین پیسے اضافی وصول کرے گی
دسمبر میں ملک بھر کیلیے بجلی سستی جبکہ کراچی کیلیے 3 روپے مہنگی ہوگی

ویب ڈیسک

|

11 Dec 2024

کراچی والوں کیلیے بُری خبر یہ ہے کہ ملک بھر کیلیے دسمبر میں بجلی سستی جبکہ کے الیکٹرک صارفین کیلیے مزید تین روپے مہنگی ہوجائے گی۔

دسمبر میں کے الیکٹرک اپنے ذائع سے بجلی کی پیداوار کا اضافی بوجھ صارفین پر ڈالے گا اور ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کی مد میں صارفین سے 3 روپے تین پیسے اضافی وصول کیے جائیں گے۔

رواں ماہ کراچی والے جولائی کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 3 روپے 3 پیسے فی یونٹ اضافی ادا کریں گے، جبکہ کے۔الیکٹرک صارفین کو رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی کی ایڈجسٹمنٹ میں 20 پیسےفی یونٹ الگ سے ادا کرنے ہوں گے۔

ذرائع کے مطابق رواں ماہ کے۔الیکٹرک صارفین کو ایک ماہانہ اور ایک سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کا بوجھ برداشت کرنا ہوگا، تاہم کراچی کے سوا ملک کے باقی بجلی صارفین کو دسمبر میں اکتوبر کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کا ایک روپے 14 پیسے فی یونٹ ریلیف ملےگا۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!