دو روز کمی کے بعد سونے کی قیمت میں اضافہ

دو روز کمی کے بعد سونے کی قیمت میں اضافہ

فی تولہ سونے کی قیمت 600 جبکہ دس گرام کی قیمت 514 روپے بڑھ گئی
دو روز کمی کے بعد سونے کی قیمت میں اضافہ

ویب ڈیسک

|

10 Jul 2024

عالمی مارکیٹ میں اضافے کے باعث پاکستان میں سونے کی فی تولہ اور دس گرام کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق مسلسل دو روز تک کمی کے بعد بدھ کے روز پاکستان میں فی تولہ اور دس گرام سونے کی قیمت میں اضافہ ریکار ڈ ہوا۔

آل پاکستان جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت 600 روپے اضافے سے 2 لاکھ 45 ہزار 600 جبکہ فی دس گرام کی قیمت 514 روپے اضافے سے 2 لاکھ 10 ہزار 562 روپے کی سطح پر آگئی۔

قوت خرید متاثر ہونے اور مارکیٹ سرگرمیاں جاری رکھنے کیلیے فی تولہ سونے کی قیمت 2500 روپے انڈر کاسٹ رکھی گئی ہے۔

اُدھر عالمی مارکیٹ میں ٹریڈنگ کے دوران دس ڈالر کا اضافہ ہوا جس کے بعد نئی قیمت 2372 ڈالر فی اونس کی سطح پر پہنچ گئی۔

 سونے کی قیمت میں اضافے کے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 2900 روپے اور فی 10 گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 2486.28 روپے کی سطح پر مستحکم رہی۔ 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!